fbpx

ووٹ خرید کر سینیٹ الیکشن چوری کیا گیا،اگلا مقدمہ کس کیخلاف ہو گا؟عالیہ حمزہ کا بڑا دعویٰ

ووٹ خرید کر سینیٹ الیکشن چوری کیا گیا،اگلا مقدمہ کس کیخلاف ہو گا؟عالیہ حمزہ کا بڑا دعویٰ

پی ٹی آئی رہنماء عالیہ حمزہ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس عالیہ حمزہ اور عمران خان کا نہیں ہے،

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ یہ کیس پورے ملک کا ہے، ووٹ خرید کر سینٹ الیکشن چوری کیا گیا، اگلا مقدمہ ہم ٹھپہ مافیہ کے خلاف لڑ رہے ہیں، ہم بار بار یاد کراتے رہیں گے کہ الیکشن صاف شفاف ہو، عمران خان کے سپاہی صاف شفاف الیکشن کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، یہ ووٹ کی عزت کا رونا روتے ہیں لیکن خود ووٹ کی بے توقیری کرتے ہیں،

قبل ازیں الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی اورعلی حیدر گیلانی نااہلی کیس کی سماعت 11 اکتوبرتک ملتوی کر دی گئی ،وکیل نے کہا کہ الیکشن کے 60 دن مکمل ہو چکے ہیں، الیکشن کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا ،دیکھا جائے کہ کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے کہ نہیں ، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئین کی تبدیل مناسب نہیں ہے نیب میں کسی بھی متنازع شخص کو دوبارہ لانا صحیح نہیں ہوگا، نیب نے جتنے بھی کیسز بنائے کیا کسی سے ریکوری کر سکا؟ حکومت کی جانب سے آئین کی تبدیلی مناسب نہیں ہے ،اپوزیشن لیڈردیگر جماعتوں سے مشاور ت کرکے چیئرمین نیب کا کوئی نام دیں گے،جب آر ٹی ایس بیٹھ گیا تھا تو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتماد نہیں رہا،شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے حکومت کی ذمہ داری نہیں ، حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مضبوط کرنا چاہیے،

قبل ازیں الیکشن کمیشن میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دیدیا رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے وکیل فاروق نائیک کے معاون کمیشن میں پیش ہوئے

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چیلنج کر دیا ہے

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!