ووٹنگ میں حصہ کیوں نہیں لیا،خاتون کامنگیتر سے منگنی توڑ نے پر غور
امریکی خاتون نے 47 ویں صدارتی انتخابات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ سوال پوچھ کر نئی بحث چھیڑ دی۔
باغی ٹی وی:اس وقت امریکا میں 47 ویں صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کے بعد ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 294 نشستوں کے ساتھ اپنی جیت کا اعلان کر دیا ہے،ایسے میں ایک خاتون نے امریکی بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر سوال کیا ہے کہ کیا مجھے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے اپنے منگیتر سے منگنی توڑ دینی چاہیے؟
خاتون نے لکھا کہ میں فلوریڈا میں رہتی ہوں، میرے ہونے والے شوہر نے ووٹ دینے سے اس لیے انکار کر دیا کیونکہ وہ کسی بھی امیدوار کو پسند نہیں کرتا تھا، ہم دونوں ہم عمر ہیں، ہم سیاست سے متعلق نظریات پر ہم خیال ہیں لیکن پھر بھی اس (منگیتر) کا یہ اقدام مجھے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ کر رہا ہے کہ مستقبل میں ہمارے حقوق محدود ہو سکتے ہیں۔
ٹرمپ کے عہدہ سنبھالے سے پہلے وائٹ ہاؤس کا یوکرین کو امداد بھیجنے کافیصلہ
مذکورہ پوسٹ پر ہزاروں صارفین نے خاتون کے حق میں ووٹ دیئے ہیں جبکہ کئی صارفین کمنٹ سیکشن میں تبصرہ کرتے ہوئے بھی ان کے فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں،بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ووٹ دینا یا نہ دینا ایک ذاتی فیصلہ ہے اس سے تعلقات متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔