ولگر گانوں اور فلموں کی نمائش کی اجازت دینے والے مجرم ہیں سہیل احمد

0
30

منجھے ہوئے اداکار سہیل احمد کی پہلی انڈین پنجابی فلم بابے بھنگڑا پائوندے نے کی گزشتہ روز لاہور میں‌سکریننگ تھی . سکریننگ میں منجھے ہوئے اداکار سہیل احمد موجود تھے انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسکو اینٹرٹینمنٹ کہتا ہوں جو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھی جا سکے. میں تو حیران ہوتا ہوں ان لوگوں‌پر جنہوں نے ولگر شاعری اور ولگر ڈانس والے گانے و فلموں کو نمائش کی اجازت دی، مجرم ہیں وہ جنہوں نے ایسا کیا. میں‌ نے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا کہ کہیں‌میں کوئی ایسا کام نہ کر بیٹھوں کہ جس سے میرے مداح ناراض ہوں. اس لئے میں سوچ سمجھ کر بولتا ہوں اور کام کرتا ہوں. پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ بھارتی فلمیں

بھی یہاں ریلیز ہو رہی ہیں. بابے بھنگڑاپائوندے نے ایک صاف ستھری اینٹرٹیننگ فلم ہے مجھے جب یہ سکرپٹ سنایا گیا تو میں میں نے ایکدم سے ہاں‌ نہیں‌کر دی تھی لیکن بالاخر ہاں کرنی پڑی. سہیل احمد نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہاں جو کام ہورہا ہے اچھااور معیاری ہے اور میں بہت پر امید ہوں کہ بہت جلد ہماری انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائیگی. سہیل احمد نے کہا کہ مجھے جب بھی کسی فلم کا اچھا سکرپٹ ملے گا یقینا میں کروں گا.

Leave a reply