ڈومور:فروری 2020 تک پھر تلوارلٹک گئی ایف اے ٹی ایف ناخوش

0
40

پیرس : وہ کبھی بھی آپ سے خوش نہیں یہ فرمان اللہ کا ہے اور قرآن مجید نے موجودہ صورت حال کو آج سے ساڑھے چودہ سوسال پہلے ہی بتا دیا تھا ، پھر وہی ہوا جو قران مجید میں اللہ نے بیان فرمایا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی تمام تر مخلصانہ کوششوں کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے انکار کردیا ہے اور مزید اگلے سال فروری تک یہ تلوار پھر لٹکا دی ہے ،

ساتھ ہی ایف ایے ٹی ایف نے پاکستان کو دہشت گردی کے لیے مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مکمل خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔گزشتہ روز پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میںمنی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت پر قابو پانے سے متعلق پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

تاہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کو آئندہ 4 ماہ میں دہشت گردی کے لیے مالی معاونت اور منی لانٖڈرنگ کے خاتمے سے متعلق مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے جسے گزشتہ برس انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خاتمے میں غیر مطمئن اقدامات کی وجہ سے شامل کیا گیا تھا۔ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں حالیہ پیش رفت سے متعلق باضابطہ اعلان رواں برس 18 اکتوبر کو کیا جائےگا۔

Leave a reply