وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کرونا پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اس وبا پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت کو جو علاج موجود ہے اس کے لئے جلد فیصلہ کرنا ہو گا، پلازمہ تھراپی کی پاکستان میں تجویز دی گئی ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس دنیا کے لئے چیلنج بن چکا ہے، اس وبا نے دنیا کے 2 سو سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،مشکل یہ ہے کہ نئی وبا کے حوالہ سے تحقیق کر کے ہمیں معلومات حاصل کرنی ہیں،تا کہ اس کا علاج سامنے آئے، ساتھ ہی اس وبا کا ڈاکٹر علاج بھی کر رہے ہیں تو سوال یہ ہے جب ابھی تک اس کی کوئی ویکسین یا علاج سامنے نہیں آیا تو کیسے علاج کر رہے ہیں،کن ادویات کو دیا جا رہا ہے اور کون کونسا طریقہ علاج استعمال کیا جا رہا ہے، اس وبا کے علاج کے لئے ویکسین کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے لیکن اس کے لئے بہت مرحلے ہیں، پہلے ویکسین تیار ہو گی پھر جانوروں پر اسکا ٹیسٹ ہو گا،جانوروں پر کامیاب ہو گی تو پھر انسانوں پر تجربہ کیا جائے گا اور اگر وہ کامیاب ہو گئی تو پھر اس کو مینو فیکچر کرنا پڑتا ہے تا کہ عام لوگوں تک سب تک پہنچائی جا سکے.

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جو بھی مریض سامنے آ رہے ہیں وہ بہت بڑا چیلنج ہیں کہ انکا علاج کیسے کیا جائے ، پندرہ لاکھ سے زیادہ مریض ہیں، 3 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں،کونسا علاج ہے جس سے وہ مریض صحتیاب ہوئے اور پاکستان میں وہ علاج کیسے ممکن ہے؟ فی الحال جو علاج کیا جا رہا ہے اس میں مختلف ادویات کو استعمال کیا جا رہا ہے کئی سو سال پہلے پرانا طریقہ بھی آزمایا گیا جو کافی مؤثر رہا، جنوبی فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نے ملیریا کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی دوا کا استعمال کیا اور اس دوا کا استعمال ملیریا کے لئے 1945 سے ہو رہا ہے،حاملہ خواتین اوربچے بھی اس دوا کا استعمال کر سکتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق 36 میں سے 20 مریضوں کو یہ دوا استعمال کروائی گئی اور کلو روکوئین استعمال کرنے والے 6 دن میں صحتیاب ہو گئے. ان میں سے کرونا غایب ہو گیا، صرف فرانس میں نہیں بلکہ چائنہ اور آسٹریلیا میں بھی اس دوا کا استعمال کیا گیا جس کا فائدہ ہوا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ ادارے نے اس دوا کے استعمال کی منظوری دی ہے تا ہم بعد میں ادارے نے اس کی تردید کر دی لیکن پھر بھی امریکہ نے انڈیا کو اس دوا کے لئے بڑا آرڈر دیا ہے،امریکہ نے مودی کو دھمکی لگائی کہ دوائی سپلائی کی جائے انکار کی صورت میں جوابی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے بعد مودی نے فوری پابندی ختم کر دی،برطانیہ میں بھی اس دوا کو امپورٹ ، ایکسپورٹ کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، 2002 میں اس دوا کو سانس کی بیماری کے لئے استعمال کیا گیا تھا کیونکہ اس بیماری کرونا میں سانس کا بھی مسئلہ رہتا ہے، اسلئے اس دوا کو مؤثر سمجھا جا رہا ہے.

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واحد دوا نہیں جو استعمال کی جا رہی ہے بلکہ اور بھی دوائیں استعمال کی جا رہی ہیں، جاپان میں فلو کے لئے استعمال ہونے والی دوا کو چائنہ میں آزمایا گیا ان میں 14 دن بعد وبا ختم ہوئی،حالانکہ عام طور پردیگر دوائیوں سے اس بیماری کو ختم ہونے میں 11 دن لگتے ہیں، اس کے علاوہ اس دوا کے استعمال سے 91 فیصد مریضوں کے پھیپھڑوں میں بھی بہتری آئی ہے، دیگر ادویات سے بہتری کی شرح 62 فیصد ہوتی ہے،

ایبولا لئے تیار ہونے والی دوا اس وبا کی روک تھام کے لئے اہم ترین دوا کے طور پر سامنے آئی ہے، چائنہ امریکہ ایشیا کے مختلف ممالک میں ٹرائل ہو رہے ہیں جو جلد سامنے آئیں گے، ابتدائی علامات والے مریضوں میں یہ دوائیاں مؤثر ہو سکتی ہیں لیکن یہ کرونا وائرس کا مکمل علاج نہیں،200 سے زائد مریضوں کو ان دواؤن سے صحتیابی نہیں ہوئی یہ بات بھی سامنے ہے،عالمی ادارہ صحت نے بھی ان دواؤں کو ٹرائل والی فہرست میں شامل کیا ہے کیونکہ ان سے کچھ نہ کچھ نتائج مل تو رہے ہیں،کچھ مریضوں کا علاج اینٹی باڈیز تھراپی سے بھی کیا گیا،چائنہ نے کچھ مریضوں کا علاج صحتیاب ہونے والے مریضوں کے بلڈ پلازمہ سے کیا، پلازمہ کا استعمال پہلے بھی کیا جا چکا ہے 1918 میں آنے والی بیماری کے مریضوں کا علاج پلازمہ سے کیا گیا تھا اس بیماری سے انسان کے خون میں کچھ ایسی اینٹی باڈیز بن جاتی ہیں جو بیماری کو روکتی ہیں، امریکن یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ اس علاج کے لئے مزید کسی تحقیق کی ضرورت نہیں اس کا فائدہ ہو گا،اس سے چند ہفتوں میں اپنا یا جا سکتا ہے، اس بیماری سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کو خون کا عطیہ دینا ہوتا ہے جس سے پلازمہ بنایا جاتا ہے،انتہائی بیمار مریضوں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے،پلازمہ میں ایسی اینٹی باڈیز ہوتی ہیں جو بیماری کے خلاف مزاحمت کر کے مریض کو صحتیاب کرتی ہیں، اینٹی باڈیز مریض کے جسم میں کئی ماہ تک رہتی ہیں جس سے اس کے دوبارہ بیمار ہونے کا بھی خدشہ نہیں ہوتا.پلازمہ کو بطور ویکسین استعمال کیا جاتا ہے

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چاینہ کے ہسپتال میں ڈاکٹروں نے 20 جنوری سے 25 مارچ تک 26 سے 73 سال تک کے 5 مریضوں میں پلازمہ کا استعمال کیا ،پلازمہ مریضوں کے ہسپتال میں داخل ہونے کے 10 دن بعد دیا گیا، پلازمہ کے استعمال کے بعد پانچ میں سے چار مریضوں کا درجہ حرارت 3 دن بعد معمول پر آ‌گیا، 12 دن کے اندر سانس کی تکلیف بھی ختم ہو گئی،اسکے بعد اس کا دیگر مریضوں میں بھی استعمال کیا گیا، امریکہ کی ریاست نیویارک میں بھی سنگین قسم کے مریضوں میں پلازمہ کا استعمال کیا جا رہا ہے،اور اسے کورل یزن پلازمہ تھراپی کا نام دیا گیا ہے،اور یہی طریقہ علاج پاکستان میں بھی تجویز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر طاہر شمسی نے پاکستان میں بھی تجویز دی ہے کہ پاکستان میں بھی اس طرح مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے، پاکستان میں کرونا کے پہلے صحتیاب مریض یحییٰ جعفری نے اسکے لئے خون کا عطیہ دیا ہے،پاکستان میں اسوقت جو صحتیاب ہیں ان کا پلازمہ لیا جا سکتا ہے اسکے لئے صحتیاب مریض ہر دو ہفتے بعد پلازمہ کے لئے خون عطیہ کر سکتے ہیں،مریض کا 25 کلو سے کم وزن بھی ہو ٔپھر بھی اس کے خون سے ایک پلازمہ لیا جا سکتا ہے جو دو مریضوں کے علاج کے لئے کافی ہوتا ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پلازمہ کے لئے حکومتی اجازت ضروری ہوتی ہے، حکومتی اجازت کے بغیر اس کا استعمال نہیں کیا جا سکتا،وبا کا طبی ماہرین کے مطابق جراثیم زندہ نہیں ہے اسلئے اسے مارا نہیں جا سکتا بلکہ اسے تحلیل یا تباہ کر کے ہی ختم کیا جاتا ہے، انسان کے جسم میں یہ غیر محسوس انداز میں داخل ہوتا ہے، تحقیقات کے مطابق پلازمہ تھراپی ہی اس کا مؤثر علاج ثابت ہوا ہے، صوبائی حکومتیں وفاق کی جانب دیکھ رہی ہیں لیکن وفاق نے ابھی تک پاکستان نے فیصلہ نہین کیا، اس کے لئے بڑے پیمانے پر وسائل درکار ہوں گے، پہلے ہزار کیس 29 دن میں ، دوسرے ہزار کیس 7 دن میں، تیسرے ہزار کیس 5 دن میں اور چوتھے ہزار کیس تین دن میں سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے اس لئے کرونا پر قابو پانے کے لیے حکومت کو جلد کوئی فیصلہ کرنا ہو گا.

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

Comments are closed.