وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

0
25

پیٹرول 2 روپے ، ڈیزل ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا .وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں اس حوالے سے کہاہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں6روپے5پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا۔ شہباز گل نے کہا کہ اسی طرح اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔

Leave a reply