وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے، مریم اورنگ زیب

0
26

وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے. مریم اورنگ زیب

باغی ٹی وی :مریم اورنگزیب نے وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نے چینی اور آٹے پر تمام خود فیصلے کئے جبکہ ای سی سی کے تمام فیصلوں کی منظوری دی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ میں ردوبدل اور ایک عہدہ لے کر دوسرا دے دینا پاکستان کے عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب جب تک گرفتار نہیں ہوتے، عوام کو اُن کی آٹا اور چینی چوری کا جواب نہیں ملے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم ایک ٹویٹ اور ردوبدل کرکے اپنی ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے آٹا اور چینی سے منسلک تمام فیصلے کیے، وہی ای سی سی کے تمام فیصلوں کی منظوری دیتے ہیں، کابینہ کو چئیر کرتے ہیں اور ایف آئی اے کی رپورٹ میں درج تمام فیصلوں کی منظوری دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام فیصلوں کی منظوری دی۔ لکی ایرانی سرکس کرکے عمران صاحب اب پاکستانی عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتے۔ نیب چئیرمین نے انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ابھی تک عمران خان اور بزدار صاحب کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ ملک کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی کہ ملک کا وزیراعظم اور سب سے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ عوام کا آٹا اور چینی چور ہو.
واضح‌رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیرترین کوزرعی ٹاسک فورس کی صدارت سے ہٹادیا،جہانگیرترین کوشوگراسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ کے تناظرمیں ہٹایاگیا

وزیر اعظم کی وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے ردوبدل کیا گیا ہے.خالد مقبول صدیقی کا استعفی قبول کرلیا گیا اعظم سواتی وزیر منشیات تعینات کردیے گئے .اسکے علاوہ شہزاد ارباب کو مشیر سے ہٹا کر حماد اظہر کو وزیر صنعت بنا دیا گیا.
اسی طرح سید فخر امام کو وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سیکیورٹی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے .مخدوم خسرو بختیار کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور بنا دیا. حماد اظہر وفاقی وزیر صنعت، بابر اعوان پارلیمانی امور کے مشیر مقرر ہوئےہیں. محمد شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا .امین الحق وفاقی وزیر ٹیلی کام کے عہدے پر فائز ہوئے. ہاشم پوپلزئی کو وزارت قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سیکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا. عمر حمید کو تبدیل کر کے سیکریٹری برائے قومی فوڈ سیکیورٹی مقرر کیا گیا.

Leave a reply