وفاقی کابینہ نے کراچی بندرگاہ سے انٹرنیشنل فیری سروس کی منظوری دے دی۔

0
19

کراچی: چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نادر ممتاز وڑائچ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کراچی بندرگاہ سے انٹرنیشنل روٹ پر فیری سروس کی منظوری دے دی پاکستان میرین اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چئیرمین کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ کراچی ویسٹ ہارف پر فیری کروز ٹرمینل تقریبا تیار ہوچکے ہیں، انٹرنیشنل فیری سروس کراچی کی بندرگاہ سے بیرون ملک کہیں بھی جاسکتی ہے، اسے پرائیوٹ سیکٹر کے ذریعے چلایا جائےگا جس کے لیے ہوائی اڈوں کی طرز پراے این ایف، کسٹم اور دیگر اداروں کے کاونٹرز قائم کیے جائیں گے ان کا کہنا ہے کہ میری ٹائم یونیورسٹی کا قیام اہم قدم ہوگا، اس حوالے سے کیس ایچ ایس سی کے پاس گیا ہوا ہے جلد ہی یونیورسٹی کی منظوری ملے گی، یونیورسٹی کے آؤٹ سٹی کیمپس اور مالی طور پر پاکستان میرین اکیڈمی کو سپورٹ کریں گے چئیرمین کے پی ٹی کے مطابق کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کی طرح گوادر پورٹ بھی اہمیت کا حامل ہے، ماضی میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے پاس بحری جہازوں کا بہت بڑا فلیٹ تھا کچھ معاشی وجوہات کی بنا پر اس میں کمی واقع ہوئی تاہم اب پی این ایس سی کے جہازوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

Leave a reply