وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی : کرونا کے بعد بغیر امتحان کے میٹرک کے نتیجے کا اعلان کر دیا گیا ، کامیابی کا تناسب 91 فیصد رہا۔ امتحانات دئیے بغیر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر طلبہ اور طالبات خوشی سے نہال تھے۔
میٹرک کے امتحانات میں 93 ہزار 304 بچوں نے حصہ لیا جبکہ 85 ہزار 151 بچے امتحانات میں کامیاب قرار پائے۔ سائنس گروپ میں خنشہ یعقوب اور مناحل خان نے 1097 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ میں عائشہ علی نے 1043 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ عتیق احمد نے کہا ہے کہ نتائج مرتب کرنا ایک مشکل کام تھا تاہم کورونا وائرس کی صورتحال میں بھی ہم نے سب سے پہلے نتائج کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے حکومت نے اس بار امتحانات نہیں لیے اور نویں جماعت کی کارکردگی کی بنیاد پر دسویں جماعت کے طلبہ کو تین فیصد اضافی نمبر دیکر نتائج مرتب کیے گئے،