وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سندھ رینجرز کی28ویں پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

0
20

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں سندھ رینجرز کی28ویں پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریڈ کا معائنہ کیا اور شرکاء ومہمانوں سے خطاب بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ رینجرز کا کراچی میں امن اور ترقی میں کرداربہت نمایاں ہے، صرف یہی نہیں بلکہ کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں بھی سندھ رینجرز کا کردار قابل ستائش ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے، پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان اور اس کےخاندان کیلئےفخر کی بات ہے، امید ہے کہ کامیاب رینجرز کےجوان قومی جذبےسے اپنی خدمات انجام دینگے۔اپنے خطاب میں شیخ رشید نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے شرکاء کو کامیابی پر مبارکباد دی اور دوران تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Leave a reply