مزید دیکھیں

مقبول

*وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف کراچی اور ریہہبلیٹیشن سینٹر کا دورہ*

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا استقبال فورس کمانڈر نے کیا منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے سہولیات مزید بہتر کی جائیں گی ایسے اور بحالی کےادارے قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں منشیات کے شکار افراد کی پروفیشنل ٹریننگ بھی کروائی جائے اس بات کا دھیان رکھا جائے کہ تندرست ہونے والے دوبارہ اس لعنت میں گرفتار نہ ہوں ٹھیک ہونے کے بعد بھی باقاعدہ چیک اپ جاری رہنے چاہئیں آر ڈی میں برگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا اےاین ایف منشیات کی روک تھام کے لئے بہت کام کر رہی ہے منشیات کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گےملک و قوم کے روشن مستقبل کے لئے منشیات کے مسئلے پر قابو پانا بہت ضروری ہے وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی-