وفاقی وزیر انسدادمنشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کی ننکانہ صاحب آمد,

0
40

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیمی میدان میں سب سے آگے ہے،حکومت پاکستان سرکاری سکولوں میں بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کے طلباءو طالبات کو کورونا سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈئیر(ر)پیر اعجاز احمد شاہ نے انجینئرنگ سائنس ٹیکنالوجی پراجیکٹ کے مقابلہ کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلزایم سی ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سٹی صولت حیات وٹو،چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم احسن فریدسمیت محکمہ تعلیم و دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

تقریب میں وفاقی وزیر انسداد منشیات پیر اعجاز احمد شاہ نے انجینئرنگ سائنس ٹیکنالوجی پراجیکٹ کے مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پوزیشن ہولڈرز بچوں انعامات تقسیم کیے۔ اور سکول کے بچوں کی جانب سے لگائے گئے انجینئرنگ سائنس ٹیکنالوجی کے سٹالوں کا جائزہ بھی لیا۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈ (ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ کو کسی نے گرفتار نہیں کیا،پولیس نے اسلحہ رکھنے کی اطلاع پر انکوائری کی بعد میں چھوڑ دیا، الیکشن میں ہوا بنانے کے لیے یہ واردات ہوتی ہے اگر گرفتار ہوتے تو پانچ منٹ بعد چھوٹتے کیوں؟وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کوشش ہے کہ سینٹ الیکشن میں پیسے نہ چل سکیں،پی ٹی آئی حکومت چاہتی ہے کہ اوپن بیلٹنگ ہو تاکہ پتہ چل سکے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اعتراضات پر وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی ہے،راہول گاندھی نے بھی اپنی تقریر میں بھارت میں کسانوں پر ہونے والے ظلم کو روکنے کا کہا ۔بعدازاں وفاقی وزیر انسدادمنشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجازاحمد شاہ نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول نبی پور پیراں کو ہائی سکول کا درجہ ملنے پرنئی عمارت کے لیے آٹھ کنال جگہ کی الاٹمنٹ دی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے اینٹ لگاکر سکول کی نئی عمارت کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر پیر اعجاز احمد شاہ نے شہر ننکانہ صاحب کے نوجوانوں کے لیے بنائے گئے کرکٹ گراﺅنڈ کے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیااور جلد ازجلد کام کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Leave a reply