مزید دیکھیں

مقبول

مجھے رونے دھونے والے ہی کردار ملتے ہیں وہاج علی

اداکار وہاج علی جو کہ نئی نسل کے نمائندہ فنکار ہیں، انہوں نے کم عرصے میں ہی اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے ، آج ان کا شمار ٹی وی انڈسٹری کے نمبر ون ہیروز میں ہوتا ہے. وہاج خان کا ان دونوں ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا آن ائیر ہے اس میں ان کا کردار بہت پسند کیا جا رہا ہے. وہاج علی آج کل جتنے بھی کردار کررہے ہیں اس میں وہ کسی نہ کسی طرح مظلوم ہی دکھائی دیتے ہیں. وہاج علی سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ ایک ہی طرح کے کردار کیوں کررہے ہیں ، ہر کردار میں مظلوم دکھائی دیتے ہیں آخر وجہ کیا ہے؟‌ اس پر وہاج

علی نے جواب دیا کہ ایسے پراجیکٹس کے پیسے بہت اچھے ملتے ہیں اور ایسے ڈراموں کے مجموعی طور پر بجٹ اچھے ہوتے ہیں. باقی یہ کہ مجھے ایسے کردار آفرز ہوتے ہیں لہذا میرے پاس جو آتا ہے اس میں سے جو مجھے بہتر لگتا ہے وہ میں سائن کر لیتاہوں. میری خوش قسمتی ہے کہ میرے مداح مجھے ہر کردار میں پسند کرتےہیں، ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا کو بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے. ہم سب نے بہت محنت کے ساتھ یہ ڈرامہ بنایا ہے .