وحید مراد کا مجسمہ مادام تسائو میوزیم میں؟

0
21

وحید مراد پاکستان کے واحد ایسے ہیرو ہیں جن کو چاکلیٹی ہیرو ہونے کا اعزاز حآصل ہے. کہا جا رہا ہے کہ ان کا مجسمہ مادام تسائو میوزیم میں نصب کروانے کے لئے ایک مہم چلائی جا رہی ہے.ایسڑداس نامی ایک شخص کے مطابق آج کل وحید مراد کا مجسمہ مادام تسائو میوزیم میں‌نصب کروانے کے حوالے مہم چلائی جا رہی ہے. کسی بھی شخصیت کا مجسمہ اس میوزیم میں‌نصب کروانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ میوزیم کی انتظامیہ کو ایک سال کے اندر بیس ہزار سے زائد درخواستیں‌موصول ہونا ضروری ہوتا ہے اس کے بعد وہ اپنی کاروائی کا آغاز کرتے ہیں. وحید مراد کا مجسمہ اس میوزیم میں رکھوانے کےلئے مہم جو چلائی جا رہی ہے اس میں آن لائن فارم فل کر کے سب مٹ کرنا ہے جو کہ میوزیم کی انتظامیہ تک پہنچ جائے گا. یاد رہے

کہ وحید مراد کا اگر مادام تسائو میوزیم میں‌مجسمہ نصب ہوتا ہے تو یہ پہلے پاکستانی فنکار ہوں گے. ان سے پہلے یہ اعزاز کسی پاکستانی فنکار کے پاس نہیں ہے.جبکہ بالی وڈ کے بہت سارے فنکاروں‌کے کے مجسمے اس میوزیم میں‌نصب ہیں. وحید مراد کو دنیا سے رخصت ہوئے چالیس برس ہونے کو ہیں لیکن انکی مقبولیت میں‌کمی واقع نہیں‌ہوئی آج بھی ان کے گانے سنے جاتے ہیں اور فلمیں دیکھی جاتی ہیں .وحید مراد واحد پاکستان کے وہ فنکار ہیں جن کو ان کی وفات کے چالیس سال کے بعد بھی نوجوان نسل پسند کرتی ہے.ان کا منفرد ہئیر سٹائل اور جذباتی اداکاری کے ساتھ گانے پکچرائز کروانے کا انداز نہ کسی ہیرو کا ہو سکا نہ ہو سکے گا.

Leave a reply