واہگہ بارڈر دھماکا کیس، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، ملزموں کو دی کتنی سزا؟ اہم خبر

0
31

واہگہ بارڈر دھماکا کیس، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، ملزموں کو دی کتنی سزا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے واہگہ بارڈر دھماکا کیس میں جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں کو 5، 5 بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کا فیصلہ سنایا، مقدمہ میں مجموعی طور پر 101 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے،

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین مجرمان کو پانچ پانچ بار سزائے موت سنانے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ عدالت نے مجرمان کو چوبیس بار عمر قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا ہے ۔ مجرم سعید جان، حسیب اللہ اور حسنین کو سزا سنا ئی گئی ہے۔عدالت نے دو مزید افراد شفیق اور غلام حسین کو شک کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں واہگہ بارڈر پر بم دھاکہ ہوا تھا جس میں70 افراد جان بحق ہو گئے تھے اور 107 افراد زخمی ہوئے تھے۔اس کیس میں پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا،دھماکے کے بعد 3 مجرموں کو 2015 میں پولیس نے کارروآئی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد ا ن کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرسماعت تھا۔

رواں ماہ 12 فروری کو عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا

Leave a reply