وہاڑی لڈن شہر اور گردونواح میں جعلی مضر صحت جوس اور کولڈ ڈرنکس کی سر عام فروخت جاری

0
23

وہاڑی لڈن شہر اور گردونواح میں جعلی مضر صحت جوس اور کولڈ ڈرنکس کی سر عام فروخت جاری شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا فوڈ اتھارٹی کاروائی کرنے سے گریزاں فوڈ اتھارٹی کی نااہلی غفلت اور لاپروائی سے لڈن میں اور دیگر علاقوں میں مشروبات کولڈ ڈرنکس جوسز کی سر عام فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے شہری پیٹ اور دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں

اہل علاقہ کی بار بار شکایات کے باوجود فوڈ اتھارٹی کے اہلکار نہ تو دفتر میں موجود ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس پر سراپا احتجاج شہریوں کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے لڈن کے سماجی و فلاحی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری فوڈ اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

طیب اشرف
نمائندہ باغی ٹی وی
لڈن
تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

Leave a reply