والد کے انتقال کے بعد پوسٹ شئیر کرنے پر تنقید ،سارہ خان بھی چُپ نہ رہیں

0
40

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ سارہ خان نے والد کے انتقال کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدین کے لیے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا تھا سارہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں بچے اپنے والدین کے ساتھ کھیلتے نظر آرہے ہیں اور تصویر میں بہت خوش ہیں- اور ساتھ ہی اس کے کیپشن میں اپنے مرحوم والدین کے لیے دعا بھی لکھی اورکہا کہ اس پینٹنگ کو جنت کا پہلا لمحہ کہا جاتا ہے۔

اُنہوں نے جذباتی انداز میں والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اُس دن کا انتظار نہیں کر سکتی کہ جب ہم انشاء اللہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔

تاہم اب سارہ خان نے اپنے ڈرامے رقص بسمل کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

حبا نور نامی صارف نے سارہ کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ ‘ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا اور آپ اپنے ڈرامے کے حوالے سے پوسٹس لگا رہی ہیں، کیسی دنیا ہے یہ اداکاری کی۔

اداکارہ سارہ خان بھی اس تنقید پر چپ نہ رہ سکیں اور انہوں نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘کیوں، ایک مہینے بعد پوسٹ کرتی تو غم کم ہو جاتا؟ کیا اس بات کا کوئی مطلب بن رہا ہے؟

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان، نور خان اور اداکارہ ایمن، منال کے بھی والد کا انتقال ہوا تھا۔

ایمن اور منال خان کے والد انتقال کر گئے

سارہ خان کا مرحوم والد کے لئے جذباتی پیغام

سارہ خان کے والد انتقال کر گئے

فلک شبیر سُسر کے انتقال پر غمزدہ

Leave a reply