والدین کو مرضی کے مطابق بچوں کی پیدائش بڑھانے کی اجازت

0
29
child china

والدین کو مرضی کے مطابق بچوں کی پیدائش بڑھانے کی اجازت

چین میں ایک بچے کی صدیوں پرانی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے صوبہ سیچوان کے جوڑوں کو اب مرضی کے مطابق بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اجازت گزشتہ سال 60 سالوں میں پہلی بار چین کی آبادی میں کمی کے تناسب میں سامنے آئی ہے، اسی لیے گرتی شرح پیدائش پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے والدین پر محدود بچوں کی پیدائش کی پابندی ختم کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ملک کے 80 ملین آبادی والے صوبے سیچوان میں لوگوں کو بچوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ اس اجازت کے بعد شادی شادہ جوڑوں کے ساتھ ساتھ غیر شادی شدہ افراد بھی اب بچوں کی پرورش کر سکیں گے جب کہ اس سے قبل تنہا باپ یا ماں کو بچے کی پرورش کی اجازت نہیں تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

یاد رہے کہ چین میں سنہ 1979 میں جوڑوں کے لیے صرف ایک بچہ پیدا کرنے کا قانون متعارف کروایا گیا تھا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے، ملازمتوں سے برخواست کرنے اور بعض مرتبہ حمل ضائع کرنے پر بھی مجبور کیا جاتا تھا۔ تاہم بعدازاں چینی حکومت کی جانب سے تین بچے پیدا کرنے کی نئی پالیسی کے نتیجے میں بحث کے دوران انٹرنیٹ پر کئی خاندانوں نے اپنے تجربات بیان کیے جن سے وہ اس دور میں گزرے تھے۔

Leave a reply