والدین بچے کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری، بچہ پولیو کا شکار

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا ہے

بلوچستان کے علاقے پشین میں 34 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سال کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ضلع پشین کی یونین کونسل علی زئی کے 34 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچے کے خون کے نمونے 19 اور 20 اگست کو لیئے گئے تھے، بچے کا تعلق پولیو سے انکاری خاندان سے ہے۔ بچے کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے،

نیا کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے،15 جولائی کو پشین میں 24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پولیو کے حوالے سے سال 2019 پاکستان کے لیے بدترین رہا تھا جب ملک بھر میں 146 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے، پولیو کی یہ شرح سنہ 2014 کے بعد بلند ترین تھی کیونکہ اس سے قبل 2014 میں پولیو وائرس کے 306 کیسز سامنے آئے تھے اور یہ شرح پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔

خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان

Leave a reply