ولید ملک جیسے ڈاکٹر ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں. وفاقی وزیر صحت

0
27

وفاقی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ولید ملک جیسے ڈاکٹر ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں.

 وفاقی وزیر صحت نےعبدالقادر پٹیل نے ایم بی بی ایس میں 29 میڈل حاصل کرنے والے ڈاکٹر ولید کو خوب سراہا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ولید ملک کی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات ہوئی، وزیرِ صحت نے تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر ڈاکٹر ولید ملک کو 2 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ولید ملک نے 27 گولڈ میڈل اور دو سلور میڈل حاصل کیے ہیں، ولید ملک جیسے ڈاکٹر ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ایسے ذہین طلباء کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔


یاد رہے کہ حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل حاصل کر کے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ خیال رہے کہ بلا شبہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور اگر کسی چیز کی لگن اور جستجو ہو تو دنیا کی کوئی بھی طاقت آپ کو اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔ ایسا ہی ایک کارنامہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل حاصل کر کے سر انجام دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

میڈیکل کی تعلیم کے دوران گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے طالبعلم کو 85 فیصد سے زائد نمبر یا کلاس میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنا ہوتے ہیں۔

Leave a reply