اوکاڑہ:آئیے دیکھیئے ہم کیسے فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہیں،گرلز کالج کی چاردیواری کو گرے ایک سال ہوگیا

اوکاڑہ باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر۔ گورنمنٹ گرلز کالج ساؤتھ سٹی اوکاڑہ کی چار دیواری گزشتہ ایک سال سے گر چکی ہے اور طالبات استاتذہ کو حصول تعلیم میں مشکلات کا سامنا ۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز کالج ساؤتھ سٹی اوکاڑہ جو کہ ہزاروں طالبات کے حصول تعلیم کی ایک درس گاہ ہے گزشتہ ایک سال سے طالبات اور اساتذہ بے پردگی میں تعلیم حاصل کر رہیں ہیں ۔مگر کالج انتظامیہ اور اوکاڑہ کی انتظامیہ چار دیواری کو بنوانے میں عدم دلچسپی کا شکار ہے ۔
بچوں کے والدین نے ڈی سی اوکاڑہ اور کالج انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ میں کروڑوں روپے کا بجٹ ہوئے کے باوجود ہماری بچیوں کے لیے چار دیواری کا گزشتہ ایک سال سے بندوست نہیں ہوسکا جبکہ اوکاڑہ انتظامیہ دوسرے کاموں پر کروڑوں روپے کا بجٹ استعمال کررہی ہے ۔اس سلسلہ میں عوامی حلقوں نے اوکاڑہ انتظامیہ کو جلد از جلد چار دیواری مرمت کروانے پر زور دیا ۔

Leave a reply