fbpx

جنرل اسمبلی کی دیواریں مزین ہوں گی پاکستانی طلبا کی پینٹنگ سے

کراچی:جنرل اسمبلی کی دیواریں پاکستانی طلباء کی پینٹنگز سے مزین ہوں گی ، اطلاعات کے مطابق پاکستانیوں پانچ پاکستانی طالب علموں کی پیٹنگز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آویزاں کرنے کے لیے منتخب کر لی گئیں.

اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، تفصیلات کے مطابق . شہر قائد کے پانچ طالب علموں کی پیٹنگز اقوام متحدہ کو فراہم کر دی گئیں.

ذرائع کے مطابق یہ فن پارے ستمبر 2019 میں جنرل اسمبلی میں آویزاں کیے جائیں گے، یہ وہی موقع ہوگا، جب وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے.ان طالب علموں کے فن پارے “بدل دو کراچی ایجوکشنل فیسٹسول 2019” میں بھی نمائش کےلیے پیش کیے گئے تھے۔