شیخ رشیدکوقتل کرناچاہتا تھا:کالعدم ٹی ایل پی کےگرفتار مسلح شخص کےتہلکہ خیرانکشافات

0
21

لاہور: شیخ رشید کوقتل کرنا چاہتا تھا:کالعدم ٹی ایل پی کے گرفتارمسلح شخص کے تہلکہ خیرانکشافات ،اطلاعات کے مطابق یتیم خانہ چوک سے گرفتار مسلح شخص نے تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات کر دئے۔

ذرائع کے مطابق یتیم خانہ سے مسلح گرفتار شخص نے تفتیش میں بتایا کہ وہ گھر سے لانگ مارچ کی تیاری کر کے آیا تھا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملہ کرنے کے لیے پستول رکھا ہوا تھا۔پولیس طرح کا کہنا ہے کہ ملزم تحریک لبیک کا کارکن ہے، کالعدم تحریک لبیک سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر وہ غصے میں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کو کس نے بھیجا اوروہ ان مظاہروں کی آڑ میں مزید کیا تباہی پھیلانا چاہتاتھا ساری تفصیلات سامنے آگئیں ہیں ، ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ نواں کوٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔

اردوپوائینٹ نے اسی حوالے سے مزید لکھا ہے کہ پولیس اوراداروں نے اس واقعہ کے متعلق جوانکشافات کیے تھے ان کے مطابق پرسوں صبح صبح ایک شر پسند گروہ نے تھانہ نواں کوٹ پر حملہ کر دیا جہاں رینجرز اور پولیس کو پھنسا کر انہوں نے ایک ڈی ایس پی کو اغوا کر لیا اور انہیں کالعدم تنظیم کے مرکز لے جایا گیا ،

رپورٹ کے مطابق شدت پسندوں نے تقریباً 50 ہزار لٹر پٹرول سے بھرا ایک آئل ٹینکر بھی اپنے مرکز پہنچایا جہاں سے شر پسندوں نے رینجرز اور پولیس پر پٹرول بم پھینک

Leave a reply