مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار, چونکا دینے والی مالیت برآمد

انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن/کریک ڈاؤن
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر صدر ڈویژن پولیس کا ماہ جنوری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔
قتل کی وارداتوں میں ملوث 10ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
اقدام قتل کے 10مقدمات میں ملوث 11ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈکیتی اور چوری کی 159وارداتوں میں ملوث 231ملزمان کو گرفتارکیا گیا،دیگر583 مقدمات میں ملوث 1209ملزمان کو گرفتار کیا گیا،10گینگز کے 25ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف92مقدمات ٹریس ہوئے۔ مختلف مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب72اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا
گزشتہ ماہ گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 35لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پرصدر ڈویژن پولیس ٹیمز کو شاباش دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.