واپڈا نے کئے مختلف آبی ذخائر میں‌ پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

0
40

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں،

الیکشن کمیشن کی اراکین کی تعیناتی پر عدالت کا بڑا حکم، اپوزیشن پریشان

اسلام آباد(اے پی پی )واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں، پیر کو واپڈا کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا ہے کہ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد40400 کیوسک اور اخراج 40000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 15300 کیوسک اور اخراج15300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد11900 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد13200 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ہے، تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1525.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.704 ملین ایکڑ فٹ ہے،

الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے خلاف مقدمات کے حوالہ سے اہم خبر

الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے، چیف الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

اسی طرح منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1202.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.473 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.176 ملین ایکڑ فٹ ہے،

Leave a reply