واپڈا قصور نے جشن آزادی پر 47 کی تاریخ دہرا دی

0
23

قصور
جشن آزادی پاکستان کے موقع پر لیسکو واپڈا قصور نے 1947 کی یاد تازہ کر دی ضلع بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جس کی بدولت واٹر سپلائی و واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال ہو کر رہ گئے لوگ پنکھوں کی ہوا کیساتھ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

تفصیلات کے مطابق لیسکو واپڈا قصور نے جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر 14 اگست 1947 کی یاد تازہ کر دی پورا قصور شہر کوفہ کا منظر پیش کرتا رہا بجلی کی عدم دستیابی کے باعث جشن آزادی کی سرگرمیاں محدود رہیں
جبکہ ضلع بھر کی مسجدوں میں بجلی و پانی کی عدم دستیابی کے باعث نماز جمعہ پڑھنے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کیونکہ پانی نا گھر میں نا مسجد میں موجود
جبکہ واٹر سپلائی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بند رہے
غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے دل، ہائی بلڈ پریشر، شوگر سنسٹروک اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں بجلی و پانی کی بندش کے دوران مریضوں کو لوڈشیڈنگ کے باعث سخت گرمی میں حالت بگڑنے پر طبی امداد کیلئے ایمرجنسی کے باعث ہسپتالوں میں منتقل کرنا پڑ رہا ہے جہاں سے اکثر یہی حکم ملتا ہے مریض کو لاہور لے جائیںں
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے لیسکو واپڈا قصور کے افسران کے پاس کوئی واضح مؤقف موجود نہیں ہے اور وہ اس حوالے سے مختلف حیلے بہانے بنا رہے ہیں پورے ضلع کے دیہاتی اور شہری علاقوں میں 06 سے 10 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاری ہے ورک پرمٹ اور فالٹ کے دوران کی جانیوالی لوڈشیڈنگ اس کے علاوہ ہے شہریوں اور مریضوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے ہماری مشکلات بڑھائی جارہی ہیں اور مریضوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے جا رہے ہیں
عوامی، سیاسی، سماجی، فلاحی، سول سوسائٹیز تنظیموں، ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلا، نے وزیراعظم پاکستان ،چئیرمین واپڈ اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے فوری نوٹس لیکر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply