واپڈا یونین کا مخالف یونین پر دھاوا،مار کٹائی

قصور
آج واپڈا کمپلیکس چونیاں قصور میں پہلے سے طے شدہ واپڈا یونین پیغام یونین کے جلسے پر جلتے ہوئے ہائیڈرو یونین نے بھی جلسہ رکھ لیا ،دوران جلسہ ہائیڈرو نے بدمعاشی کی اور پیغام یونین کے کارکنان کو مارا پیٹا،پیغام یونین نے پہلے اپروول لے رکھی تھی مگر چونیاں سے ذلت آمیز شکست ہائیڈرو کو چین نا لینے دے رہی تھی

تفصیلات کے مطابق چند دن ہوئے واپڈا ریفرنڈم میں واپڈا یونین ہائیڈرو کو پیغام یونین سے ذلت آمیز شکست ہوئی تھی جس پر ہائیڈرو کے ارکان غصہ سے أگ بگولہ تھے
آج مورخہ 1 جولائی 2021 کو پیغام یونین نے کئی دن قبل واپڈا کمپلیکس چونیاں میں جلسہ طے کیا ہوا تھا جس کی باقاعدہ اپروول لی گئی تھی مگر سکشت سے دوچار ہائیڈرو کو پیغام کا جلسہ ہضم نا ہوا اور اپنے جلسے کا اعلان کر دیا تاکہ ہلڑ بازی اور غنڈہ گردی کی جائے اس منصوںے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہائیڈرو کے سرکل چئیرمین قصور نوید عاشق ڈوگر نے غنڈے بلوائے اور پیغام یونین کے سرکل چئیرمین مہر عبدالرزاق پر حملہ کر دیا اور دوسرے کارکنان کو بھی مارا پیٹا جس سے جلسہ روکنا پڑا
واضع رہے کہ نا صرف اس علاقے بلکہ پورے سرکل سے ہائیڈرو یونین کلین سویپ کرتی تھی مگر اس بار پیغام یونین سے سخت مقابلہ ہوا ہے جس پر ہائیڈرو سخت پریشان ہے اور اپنے مستقبل پر پریشان ہو کر انتقام کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے
پیغام یونین و سول سوسائٹی،وکلا برادی،اور شہریوں نے ہائیڈرو کی اس بدمعاشی پر وزیراعلی پنجاب و وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.