جسٹس وقار سیٹھ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کیوں بھیجا جارہا. بتایا اٹارنی جنرل آف پاکستان نے

جسٹس وقار سیٹھ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کیوں بھیجا جارہا. بتایا اٹارنی جنرل آف پاکستان نے

باغی ٹی وی رپورٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کا کہنا ہے کہ جسٹس وقار سیٹھ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کا خصوصی عدالت کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔

انور منصور نے کہا کہ سپریم جوڈيشل کونسل کا معاملہ صرف جسٹس وقار سیٹھ کے جج رہنے یا نہ رہنے تک ہوگا۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر چلے گا اس کا سپریم جوڈيشل کونسل سے کوئی تعلق نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ اگر سپریم جوڈيشل کونسل نے جج کو اَن فٹ ڈکلیئر کردیا تو ان کا فیصلہ بھی ختم ہوجائے گا
واضح رہ کہ مشرف کے خلاف متعصبانہ اوربغض سے بھرافیصلہ، جج وقارسیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ ،اس غیرقانونی ،غیرانسانی اورغیراسلامی فیصلے کے پرماہرین قانون نے بھی چیخ اٹھے،حکومت بہت جلد ااس جج کی ذہنی ، قانونی کیفیت کوسپریم جوڈیشیل کونسل میں پیش کرے گی

Comments are closed.