وقار ذکاء خیبرپختونخواہ حکومت کیجانب سے کرپٹو کرنسی کے ایکسپرٹ مقرر

0
31

پاکستانی معروف میزبان وقار ذکاء کو خیبرپختونخواہ حکومت نے کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کردیا ہے۔

باغی ٹی وی: وقار ذکاء نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے دی انہوں نے لکھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے انہیں کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کردیا ہے۔


وقار ذکاء نے کہا کہ وہ اپنے ملک کیلئے اپنی ان خدمات کا ایک روپیہ بھی نہیں لیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کی خطرناک وباء کے باوجود وقار ذکا کی انتھک محنت کے نتیجے میں کے پی اسمبلی میں کرپٹو کرنسی سے متعلق بل پاس ہوا تھا-

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وقار ذکاء نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے کا چیلنج دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کرپٹو کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا قرض ادا کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔


انہوں نے مزید لکھا تھا کہ اگر نہیں تو پھر پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہیے کہ عزت دار، زیتون کے باغات، سیاحت، انسداد بدعنوانی سے محبت کرنے والے عمران خان کے پاس کیا حل ہے اس کا۔

وقار ذکاء نے تمام سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ بتائیں اگر ان کے پاس کوئی آئیڈیا ہے تو-

پاکستان کا قرض ادا کر سکتا ہوں اگرعمران خان مستعفیٰ ہو کر مجھے ملک چلانے کا موقع دیں وقار ذکا

Leave a reply