وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

0
28

وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے پر انحصار ہے،افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کے لیے امداد بہت کم رہی،زلمے خلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا کہ امریکا ماضی کی غلطی نہیں دہرائے گا، امریکا فوجی انخلا کا منصوبہ لے کر آ رہا ہے،ہمیں امن دشمنوں کے ناپاک عزائم ملکر ناکام بنانا ہوں گے،پاک افغان امن، ترقی ،خوشحالی کے لئے دونوں ممالک اہم ہیں،

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے 50 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی، مہاجرین کو اسلامی اقدار کے مطابق پناہ دی، ہر مہاجر کی اس کانفرنس سے امیدیں وابستہ ہیں، کوئی بھی ملک اس مسئلے سے اکیلے نہیں لڑسکتا، مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں۔ افغانستان میں امن اور مسائل کا حل ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب ثقافت پر قائم ہے، پاکستان 40 سال سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے، مہاجرین کی واپسی کے روڈ میپ پر عالمی برادری سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری حقیقی معنوں میں پاکستان کی مدد کرے،ہمیں افغانستان میں امن و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،عالمی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتا ہوں ،پاکستان میں امن آ چکا،پاکستان کو لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کیلیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے

بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

Leave a reply