آرمینیا سے جنگ: آذربائیجان میں پاکستان و ترکی کے جھنڈے لہرانے لگے

باکو:آرمینیا سے جنگ: آذربائیجان میں پاکستان و ترکی کے جھنڈے لہرانے لگے،اطلاعات کے مطابق آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں رہائشیوں نے اپنے گھروں کی بالکونیوں میں پاکستان اور ترکی کے جھنڈے لگادیے۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ’نگورنو کارا باخ‘ کے تنازع پر جنگ جاری ہے اور آذری فوج نے اپنے کئی اہم علاقے آرمینیا کے قبضے سے چھڑا کر وہاں دفاعی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ آرمینیا سے جنگ کے معاملے پر پاکستان اور ترکی نے برادر اسلامی ملک آذربائیجان کی کھل کر مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان آذری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ … آرمینیا سے جنگ: آذربائیجان میں پاکستان و ترکی کے جھنڈے لہرانے لگے پڑھنا جاری رکھیں