وردی بدل گئی لیکن کرتوت نہ بدلے، لاہور کی صبا پولیس کے کالے کرتوت سامنے لے آئی

0
29

وردی بدل گئی لیکن کرتوت نہ بدلے، لاہور کی صبا پولیس کے کالے کرتوت سامنے لے آئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین سڑکوں پر لوٹ مار کرنے والا پولیس اہلکاروں کا گینگ منظر عام پر آگیا ،لاہورمیں 5 روز قبل فردوس مارکیٹ میں دو خواتین کو گاڑی پر پر 3 پولیس اہلکاروں نے روک لیا تھا ، دو خواتین گھر سے ماں کی دوائی لینے نکلی تھی سڑک پر اہلکاروں نے قابو کرلیا

صبا نامی خاتون کا کہنا ہے کہ قانون کے محافظوں نے ہمیں روکا اور دھند کرنے والی لڑکیاں سمجھتے رہے .سلطان نامی کانسٹیبل اور اہلکاروں نے نایاب حرکات کرتے رہے ،وردی میں ملبوس اہلکاروں نے ہمیں پکڑا اور نزدیکی گیسٹ ہاوس میں کپڑے اتارنے کی کوشش کرتے رہے ، پیسے نہ دینے پر ہمارے موبائل چھین کر پولیس اہلکار لے گئے .

صبا نامی خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او نصر آباد نے موبائل فون اگلے روز اہلکاروں سے برآمد کروائے ، اے ایس پی ماڈل ٹاؤن دفتر میں انکوائری کے دوران ہمارے انگوٹھے زبردستی لگوا لئے گئے ، بہن شازیہ اور مجھے اے ایس پی ماڈل دفتر والوں دھکے دے کر باہر پھنک دیا. پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمے کی درخواست ہونے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا گیا.

صبا کا مزید کہنا تھا کہ عام شہری ڈکیتی کرے تو پرچہ پولیس والے سڑکوں پر وردات کرے تو انکوائری ،ہمیں انصاف دیا جائے اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے .

اے ایس پی ماڈل ٹاؤن آصف بہادر کا کہنا ہے کہ معاملہ کی انکوائری کی جاری ہے جلد حقائق سامنے آجائے گئے، خواتین کی عزت اور میرٹ کرنا اولین ترجیح ہے .

Leave a reply