یوٹیلیٹی سٹور چینی کو پرائیویٹ بیگز میں پیک کرنے پر گودام مالک گرفتار۔17500کلو سرکاری چینی برآمد

0
31

پشاور:یوٹیلیٹی سٹور چینی کو پرائیویٹ بیگز میں پیک کرنے پر گودام مالک گرفتار۔17500کلو سرکاری چینی برآمد۔،اطلاعات کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پر ایک گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹور کی سرکاری چینی کو پرائیویٹ بیگز میں پیک کرنے پر سرکاری چینی کو قبضے میں لیتے ہوئے مالک گودام کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جی ٹی روڈ پر ایک گودام میں یوٹیلیٹی سٹور کی سرکاری چینی کو پرائیویٹ پیکنگ میں پیک کرکے بعد میں گران نرخوں پر مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے جی ٹی روڈ پر چغلپورہ کے قریب مذکورہ گودام پر چھاپہ مارا۔ گودام میں یوٹیلیٹی سٹور کی سرکاری چینی کو یوٹیلیٹی سٹور کی سرکاری پیکنگ سے نکال کر پرائیویٹ پیکنگ میں پیک کیا جا رہا ہے۔

موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے مالک گودام کو گرفتار کر کے گودام کو سیل کرتے ہوئے 17500کلو یوٹیلیٹی سٹور کی چینی کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن)(ر) خالد محمود کے مطابق گرفتار مالک گودام سے پوچھ گچھ جاری ہے اور ملنے والی معلومات پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جس یوٹیلیٹی سٹور سے چینی سپلائی ہوئی ہے

اس کے مالک کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی جس میں گرفتار ی اور یوٹیلیٹی سٹور کا لائسنس کینسل کیا جائے گا۔انھوں نے تمام انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں گوداموں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اوریوٹیلیٹی سٹورز کی اشیاء کی موجودگی پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

Leave a reply