خبردار،ہوشیار:پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کا تیزی سے پھیلاؤ بڑھ رہا ہے:اسد عمر
اسلام آباد : خبردار،ہوشیار:پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کا تیزی سے پھیلاؤ بڑھ رہا ہے:،اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، اسپتال اور انتہائی نگہداشت کےمریضوں کی تعداد کوویڈ کے آغاز سےسب سے زیادہ ہے۔
اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر عالمی سطح کی طرح پاکستان میں بھی بھارتی ڈیلٹاویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، مریضوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے کےامکانات بڑھ رہےہیں،
As seen globally, impact of indian delta variant in Pakistan also shows that it spreads faster & increases chances of patients to need hospitalization. Right now both hospital inflow & critical care patients at highest level since start of covid. Please follow sop's & vaccinate
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 2, 2021
نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اسپتال اور انتہائی نگہداشت کےمریضوں کی تعداد کوویڈ کے آغاز سےسب سےزیادہ ہے، برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگائیں۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایک دن میں 89 اموات ہوئیں اور 4 ہزار103 کورونا کیسز سامنے آئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.65 فیصد رہی۔
ادھر ذرائع کے مطابق ملک میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے تیزی بڑھنے کے واقعات کے بعد این سی او سی پھر سے ملک میں کچھ عرصے کے لیے احتیاطی تدابیرکے حوالے سے اہم فیصلے کرنے جارہی ہے اوراس سلسلے میں سمارٹ لاک ڈاون بھی نافذ ہوسکتا ہے