خبردار: بھارت کی زہریلی دھند پاکستان کی طرف روانہ ہوچکی

نئی دہلی:خبردار: بھارت کی زہریلی دھند پاکستان کی طرف روانہ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے شمالی حصے میں مسلسل بڑھتی ہوئی زہریلی دھند نے اب پاکستان کا رخ کرلیا ہے،

بھارتی میڈیا نے ہوا کے معیار پر نظر رکھنے والے مرکزی بھارتی ادارے ’’سفر‘‘ (SAFAR) کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے شمالی بھارت میں ایئر کوالٹی انڈیکس 475 سے زیادہ ہے۔

صفر (0) سے 500 تک کے نمبروں والے اس انڈیکس پر 50 یا اس سے کم اسکور کا مطلب ’’صاف ستھری ہوا‘‘ لیا جاتا ہے۔ اس سے زیادہ کا اسکور آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس پر 500 اسکور والی فضا اتنی اتنی زہریلی اور خطرناک قرار دی جاتی ہے کہ جس میں زیادہ دیر تک سانس لینے پر انسان کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

روایتی طور پر اس بار بھی خطرناک حد تک زہریلی فضاؤں کی ذمہ داری بھارتی کسانوں پر ڈالی جارہی ہے۔ تاہم ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک کروڑ سے زیادہ گاڑیاں ہیں اور یہ تعداد ممبئی، چنائے اور کولکتہ میں چلنے والی گاڑیوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.