میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ تھا یا کوئی اورچیز: خبردینےوالے ہی بےخبررہے:نئے حقائق سامنے آگئے
لاہور:میاں چنوں میں گرنے والے طیارہ تھا یا کوئی اورچیز:خبردینے والے ہی بے خبررہے:نئے حقائق سامنے آگئے،،اطلاعات کے مطابق میاں چنوں میں گرنے والا پاک فضائیہ کا طیارہ نہیں تھا بلکہ ایک ایسی چیز تھی کہ جس کے بارے میں سُن کرلوگ حیران ہی رہ گئے
ادھر میاں چنوں میں ہونے والے واقعہ کے متعلق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ ائیرفورس کا نہیں ہے۔
— Hamad Chudhary (@hamad_ch_) March 9, 2022
سوشل میڈیا پر ایک تربیتی طیارہ گرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایئرفورس کا جنگی تربیتی طیارہ خانیوال کے ضلع میاں چنوں میں گر کر تباہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں چنوں میں بائی پاس کے کولڈ اسٹوریج کے گوادم کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا اور ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
جہاز نہیں گرا ، بوائلر پھٹا ہے ، مقامی صحافی https://t.co/K6rbgBKZGb
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) March 9, 2022
مقامی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو ڈی ایس پی خانیوال کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور اس حوالے سے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔
دوسری جانب ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ ائیرفورس کا نہیں۔
Army plane crash in Mian Channu .
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) March 9, 2022
خیال رہے میاں چنوں میں چھوٹا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں جس میں معجزاتی طورپر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ادھر ایک مقامی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی قسم کا کوئی طیارہ تباہ نہیں ہوا بلکہ بوائلر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے جس کی آواز بہت زور دار تھی۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کی تصدیق سامنے آگئی ہے کہ میاں چنوں میں طیارہ گرنے کی اطلاعات غلط ہیں، دراصل یہ ایک مقامی فیکٹری کے بوائلر پھٹنے سے دھماکے کی آواز تھی ، جسے جہاز کا گرنا تصور کیا گیا۔