گوجرانوالہ:شہریوں کو نکاسی وفراہمی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنا واسا کی اولین ذمہ داری ہے،کاشان حفیظ بٹ

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی) شہریوں کو نکاسی آب اور فراہمی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی واسا کی اولین ذمہ داری ہے ۔ اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہاہے۔

ان خیالات کا اظہار ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے آج صبح ہونے والی بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں اور مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کے دورے کے موقع پر بارش کے پانی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی خرم نبیل بٹ ہمراہ تھے۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ آج ہونے والی بارش میں واسا گوجرانوالہ کا عملہ مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہے۔نکاسی آب کے عمل کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور مشینری فعال رکھنے کی ہدائت کی، انہوں نے واسا کے عملہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ تمام انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے کلئیر رکھا جائے اور مین سڑکوں کو فوری طور پر کلئیر کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ مون سون سیزن کے انتظامات اور سیوریج شکایات کی روک تھام کے لئے ڈیسلٹنگ آپریشن بھی تیزی سے جاری ہے۔انہوں ے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ واسا کی ڈرین میں نہ ڈالیں۔

Comments are closed.