واشنگٹن ڈی سی میں گورنر پنجاب ، کے اعزاز میں کمیونٹی پروگرام کا انعقاد۔
سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے گورنر پنجاب ، چودھری محمد سرور کے اعزاز میں کمیونٹی پروگرام کا انعقاد۔سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے تقریب کی میزبانی کی۔تقریب میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے ممتاز ممبران بشمول تاجروں ، اکیڈمیا ، پیشہ ور افراد ، میڈیا اور سول سوسائٹی کے اراکین کی شرکت۔
تقریب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان کا خطاب۔پاکستانی امریکی کمیونٹی پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات کے لئے پاکستانی امریکی کمیونٹی کا کردار قابل تعریف ہے؛ گورنر پنجاب۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہیں۔
گورنر پنجاب نے سرمایہ کاری اور ترسیلات زر کے ذریعہ پاکستان کی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سراہا۔ برادری کے ممبران پر زور دیا کہ وہ پاکستان امریکہ تعلقات کی حمایت جاری رکھیں اور ملک کی قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
برطانیہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کی حیثیت سے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے ، گورنر نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو امریکی سیاسی نظام اور عوامی خدمت میں بھر پور حصہ لینے اور قومی ترقی میں بھرپور کردار جاری رکھنے کی تاکید کی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے اور بیرون ملک سے سرمایہ کاری کوراغب کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے تر جیح بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔موجودہ حکومت پاکستان میں عام لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر (آئی او او جے کے) اور فلسطین میں جاری ظلم و اتمُاور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مزمت۔
پاکستان ، مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا ۔عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے پر امن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی کشمیر و فلسطین کے تنازعات اور وہاں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
پاکستانی امریکی کمیونٹی پاکستان کے لئے ایک اثاثہ ہے اور معاشرتی و معاشی ترقی میں برابر کی شریک بھی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک نمایاں رول ماڈل ہیں جنھوں نے تارکین وطن کے حقوق کے لئے انتھک محنت کی۔