واشنگٹن کے ساتھ "نیا سفارتی معاہدہ” کرنے کی کوشش کریں گے ، جرمنی

واشنگٹن کے ساتھ "نیا سفارتی معاہدہ” کرنے کی کوشش کریں گے ، جرمنی

باغی ٹی وی : جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے کہا ہے کہ برلن امریکی انتخابات کے بعد واشنگٹن کے ساتھ سفارتی "نیا معاہدہ” کرنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بین الاقوامی تعلقات کی بات کی جائے تو کثیرالجہتی قوم پرستی کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر خارجہ ہیکو ماس نے ٹیگ اسپیگل ایم سونٹاگ اخبار کو بتایا کہ امریکی انتخابات کے بعد برلن ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے چار سالہ دور صدارت کے دوران لڑی جانے والی ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کے بعد فوری طور پر تجاویز کے ساتھ واشنگٹن سے رجوع کریں گے اور ٹرانس اٹلانٹک کی نئی ڈیل کی تجویز کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کی برتری برقرار ہے، جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ آگے، ٹرمپ 214 الیکٹورل ووٹ کے حصول میں کامیاب ہوئے۔

وائٹ ہاؤس جوبائیڈن سے صرف 6 الیکٹورل ووٹ کے فاصلے پر رہ گیا۔ حکمرانی کیلئے 538 میں 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے اگلے ماہ کی 14 کی تاریخ رکھی گئی ہے۔ امریکی صدارتی الیکشن میں 5 ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ جارجیا، نارتھ کیرولینا، پنسلوینا، الاسکا اور نیواڈاکے نتائج آئیں گے۔ 4 میں ٹرمپ اورایک میں جوبائیڈن آگے، ریاست نیواڈا کا کردار اہم ہے۔

وسکونسن، پنسلوینا اور مشی گن میں دھاندلی کے الزامات لگا کر ٹرمپ نے ووٹوں کی گنتی روکنے کیلئے درخواستیں دے دیں۔ ٹرمپ کی سپریم کورٹ جانے کی بھی تیاری ہے۔ عدالتی جنگ کیلئے ٹرمپ کے حامیوں کی چندہ مہم جاری ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاوس میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سے فراڈ ہو رہا ہے، ان کے نزدیک تو وہ الیکشن جیت چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.