وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نےاپنے شوہر کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر اُن کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے اپنے شوہر وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام شئیر کیا-


شنیرا نے لکھا کہ میں نے غیر متوقع مستقبل کے لیے اپنا شیڈول بنالیا ہے کہ میں نہ تو اپنے دوستوں سے ملوں گی نہ بیوٹی سیلون جاؤں گی اور نہ ہی بلا ضرورت گھر سے باہر نکلوں گی۔

شنیرا نے لکھا کہ اس خوشی کے موقع پر میں اپنی تمام معاشرتی سرگرمیاں ترک کرکے اپنے شوہر کے ساتھ ایک معیاری وقت گُزاروں گی۔

شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ QuarantineBday بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی

کرکٹ میں ان کی انٹری اچنک ہی ہوئی جس کا سفر بڑا شاندار رہاوسیم اکرم بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیوالے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں انہوں 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹس جبکہ 356 ون ڈے میں انہوں نے 502 وکٹس حاصل کیں اس طرح وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔

وسیم ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کر کے دنیا کے پہلے بولر بنے، 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ سے ورلڈ کپ پاکستان کی زینت بنا-ورلڈکپ 2003 میں 19برس تک کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے-

کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے شنیرا اکرام

Leave a reply