وسیم اکرم سمیت پشاور زلمی کے دو کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے

0
27

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں-

ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کورونا کا شکار :وزیراعظم نےکورونا کےباعث…

تاہم اس حوالے سے کراچی کنگز کے ترجمان نے سابق قومی کپتان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق یا تردید سےا نکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پی سی بی کا واحد استحقاق ہے۔

جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا رپورٹ مثبت آنے پر وسیم اکرم نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام متحدہ

دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض بھی مبینہ طور پر کورونا کا شکار ہوگئے جب کہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا بھی ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ اس دوران ایونٹ کا پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پشاور زلمی کے 2 دیگر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی پی سی بی اعلامیے کے مطابق پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

جہانگیر ترین بھی کرونا کا شکار

Leave a reply