واٹر بورڈ کے مسلم ملازمین کو 15 رمضان المبارک تک لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کی جائے

0
16

واٹر بورڈ کے مسلم ملازمین کو 15 رمضان المبارک تک لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کی جائے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان، چیف آرگنائزر اکبر معید یوسفی، رہنماؤں ناظم خان، چن زیب، اشرف اعوان، کامریڈ امرجلیل مگسی، عبدالحکیم کلیری، ریحان الٰہی اور دیگر نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس نے واٹر بورڈ کے ملازمین کو لولی پوپ دینے میں PHD کررکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن ایک لیٹر ڈائریکٹر اکاؤنٹس کو تحریر کرکے ہدایت دی جاتی ہے کہ تنخواہ اور پنشن کے علاوہ دیگر ادائیگیاں روک دی جائیں اس کے باوجود ماہوار پنشن کی عدم ادائیگی 20 سے 21 روز گزرجاتے ہیں اور ادائیگی نہیں ہوتی۔ اب جبکہ رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ گزرگیا ہے تو وعدے کے تحت 15 رمضان المبارک تک مسلم اسٹاف کو لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا۔ انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو واٹر بورڈ کی آمدنی کا 30 فیصد حصہ ملازمین کو ادائیگیوں کیلئے مختص کرنے کے تحریری وعدے کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply