اسلام آباد میں پانی کی قلت، میئر کے دفتر کا گھیراؤ،احتجاج ،نعرے بازی

اسلام آباد : اسلام آباد میں پانی کی قلت، میئر کے دفتر کا گھیراؤ،احتجاج ،نعرے بازی،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پانی قلت کے خلاف سینکڑوں شہریوں اور تاجروں نے احتجاج کیا ہے۔

سیکٹر آئی ٹین اور ملحقہ علاقوں میں پینے کے صاف اور گھریلو استعمال کے لیے پانی دستیاب نہ ہونے پر رہائشیوں اور مقامی تاجروں نے اسلام آباد کے میئر کے دفتر کا گھیراؤ کیا۔اس موقع پر اسلام آباد پولیس کی نفری میئر کے دفتر کے باہر تعینات کی گئی۔

شہریوں اور تاجر نمائندوں نے کہا کہ چار ماہ سے مسلسل پانی کے بحران کا سامنا ہے مگر حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔شہریوں نے سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

Comments are closed.