ٹھٹھہ : پانی بند ،شہری جوہڑوں کا گندہ پانی پینے پرمجبور، ہرطرف گندگی کے انبار،محکمہ ریونیومیں کرپشن،شہرلاوارث

ٹھٹھہ نامہ نگار راجہ قریشی)شہرمیں ایک ہفتہ سے پینے کا پانی بند ،شہر کربلا کا منظر پیش کرنے لگا،شہری جوہڑوں کا گندہ پانی پینے پرمجبور

ٹھٹھہ سٹی میں ایک ہفتے سے لے کر پینے کا پانی بند ہے ، واٹر سپلائی کی مین سپلائی کرنے والی موٹر خراب ہونے کی وجہ سے سٹی کی عوام پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہی ہے ، پبلک ہیلتھ کے اعلی افسران کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں، کروڑوں روپے کے بجٹ ہڑپ ہورہے ہیں دوسری طرف ٹھٹھہ سٹی کے گلی محلوں میں کچرے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،میونسپل کمیٹی کیا عملہ صفائی غائب ہے ،منتخب عوامی نمائندوں کی عدم توجہ سے تاریخی شہر ٹھٹھہ کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے ،اگر ریونیو آفس میں کسی کام سے جاؤ تو تپی دار اور مختیار کار آسمان پر اُڑ رہے ہیں، غریب عوام دفتروں کےچکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں، چھوٹے زمیندار اپنی زمینوں کی انٹریاں داخل نہیں کروا سکتے ہیں ،زرائع کا کہنا ہے ایجنٹوں کے ذریعے لاکھوں روپے زمین کی انٹری کے وصول کئے جاتے ہیں، مختیار کار اور تپہ دار آفس کے بجائے اپنے بنگلوں پر ایجنٹوں کے ذریعہ کام چلا رہے ہیں،ٹھٹھہ ضلع بالکل لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے ،ٹھٹھہ شہر کی عوام نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سےاپیل کی ہے کہ ٹھٹھہ کی عوام پر بھی نظرکرم ڈالیں اور ٹھٹھہ شہر میں جو کرپٹ آفیسر ہیں ان کے خلاف انکوائری کی جائے.

Leave a reply