ٹھٹھہ : واٹر سپلائی کی مشین خراب،15 روز سے پینے کاپانی بند

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)واٹر سپلائی کی مشین خراب،15 روز سے پینے کاپانی بند
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ سٹی میں میونسپل کمیٹی کے واٹر سپلائی کے انچارج کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے 15 روز سے پینے کاپانی بند ہے .مقامی وڈیرے و سیاستدان بلدیاتی الیکشن میں مصروف رہے ،عوام پانی کی بوند بوند کوترس گئے جبکہ گذشتہ روز سے نہروں کا پانی بھی کھول دیا گیا ہے لیکن میونسپل کمیٹی کے کرپٹ اور نااہل افسروں کی وجہ سے واٹر سپلائی کی خراب مشین آج تک مرمت نہ ہوسکی ہے غریب دیہاڑی دار مزدور لوگ پانچ سو روپے کمانے والے گھر کا پانی لیں یا آٹا لیں سفارشی لوگوں کےگھروں پر ٹینکر پانی پہنچا رہے ہیں غریب لوگ پیاس سے مر رہے ہیں یہاں تک کہ مسجدوں میں نمازیوں کو وضو کرنے کے لیے بھی پانی نہیں مل رہا، عوامی نمائندے الیکشن الیکشن کھینے میں مصروف ،عوام کی کوئی سننے کو تیار نہیں ہے، ٹھٹھہ کی غریب عوام اور شہریوں نے وزیر اعلی سندھ ،ڈی سی ٹھٹھہ اور اے سی ٹھٹھہ اورمنتخب عوامی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ خدارا غریب عوام کا کچھ تو خیال کریں،کرپٹ اور سفارشی واٹرسپلائی انچارج کو فوری طورپرتبدیل کیا جائے اور کوئی ایماندار اور فرض شناس واٹر سپلائی انچارج تعینات کیاجائے-

Leave a reply