ٹھٹھہ : مکلی کے رہائشیوں کو کربلا کا سامنا "8 ” روز سے پانی بند ،شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

باغی ٹی وی ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی ) مکلی کے رہائشیوں کو کربلا کا سامنا "8 ” روز سے پانی بند ،شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
تفصیل کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کی نااہلی ہمیشہ کی طرح برقرار مکلی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے 8 دنوں سے پانی کی سپلائی معطل ہے کروڑوں کا بجٹ ہونے کے باوجود پانی سپلائی کی موٹر کی مرمت نہ کرائی گئی ،مکلی کی چھچھ ناری نہر سے مکلی کی 80 فیصد ابادی کو موٹروں کےذریعے بغیر فلٹر کئے سالوں سے آلودہ پانی سپلائی کیا جاتا ہے نہر سے اکثر مردہ جانور بھی برآمد ہوچکے ہیں حکومت سندھ نے جب سے محکمہ پبلک ہیلتھ کو پانی کا سسٹم دیا ہے تب سے مکلی ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں میں پانی کا بحران رہتا ہی رہتا ہے مکلی ہیڈ کوارٹر کی 80 فیصد آبادی 8 دنوں سے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہے مکلی پوسٹ آفس ایریا شاھ لطیف کالونی۔ کچی آبادی۔حیدری چوک وغیرہ کے علاقوں کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں مگر کروڑوں کا بجٹ استعمال کرنے والا محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ 8 دنوں سے خراب پانی سپلائی کرنے کی موٹر کو مرمت نہیں کراسکا ہے جبکہ نہر کا پانی پینے سے چند سالوں میں سیکڑوں افراد پیٹ کی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں مگر محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی مکلی کے رہائشیوں نے وزیر اعلی سندھ ڈی سی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کی انتظامیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور پانی بند کرنے کا فوری نوٹس لیا جائے

Leave a reply