عید کی کتنی ہوں گی چھٹیاں نوٹیفکیشن جاری

0
54

وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی سفارش اور وزیراعظم نے کی اجازت کے بعد وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق عیدالفطر کیلئے 10 مئی سے 15 مئی تک چھٹیاں ہونگی۔ خیال رہے کہ این سی او سی کی جانب سے عیدالفطر کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں،

خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نےبھی 10 سے 15 مئی تک عیدالفطرکی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

این سی او سی کے مطابق 8 سے 16 مئی تک لوگ اپنے گھروں میں رہیں گے اور چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کے بازار نہیں لگیں گے۔

این سی او سی کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران ٹرینوں کے علاوہ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ بین الصوبائی، بین الضلاعی اور شہروں کے اندر صرف پرائیوٹ گاڑیاں چلیں گی جبکہ 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد 70 فیصد گنجائش کے ساتھ ٹرینیں چلتی رہیں گی۔

Leave a reply