وزن کم کروانے کے لیے کی جانے والی سرجری سے کینسر لاحق ہونے کے خطرات میں 50 فی صد تک کم ہونے کا امکان ۔

0
67

وزن کم کروانے کے لیے کی جانے والی سرجری سے کینسر لاحق ہونے کے خطرات تقریباً 50 فی صد تک کم ہونے کا امکان ۔

باغی ٹی وی: جیسا کے آپ سب جانتے ہیں کے موٹاپا ایک بیماری ہے اور اس بیماری سے آج کل ہر کوئی بچنے کی بھرپور کوشش میں لگا ہوا ہے ۔اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے بہت سے لوگ سرجری بھی کرواتے ہیں جس سے وہ اپنے موٹاپے سے با آسانی چھٹکارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔اسی سرجری کے حوالے سے امریکی ریاست وِسکونسِن میں قائم گُنڈرسن لوتھرن ہیلتھ کیئر سسٹم کے محققین نے تقریباً 3776 موٹاپے کا شکار بالغ العمر افراد کا مطالعہ کیا ہے ۔ان میں سے کچھ موٹاپے میں مبتلا افراد ایسے ہیں جنہوں نے اپنے موٹاپے کو ختم کرنے کے لیے سرجری کروائی ہیں ۔ان افراد کی تعداد لگ بھگ 1620 ہے ۔
اس حوالے سے محققین کا کہنا تھا کہ سرجری کرانے والے ان تمام افراد کا مطالعہ دس سال سے زیادہ عرصے تک کیا تاکہ سرجری کرانے والے اور نہیں کرانے والوں کے درمیان کینسر کی شرح کا موازنہ کرنے میں آسانی ہو جاۓ۔کینسر بہت سنگین بیماری ہے ۔یہ بیماری بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے ۔

مزید یہ کہ تحقیق کرنے سے معلوم ہوا کہ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ۔ان کو باقی افراد کی نسبت کینسر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔ لیکن ایک اور اہم بات یہ کہ اس بات کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں کہ ان کی موت اس بیماری سے واقع ہو ان لوگوں کی نسبت جنہوں نے وزن کم کرانے کے لئے سرجری کرائی ہوتی ہے ۔جو لوگ موٹاپے کو ختم کرنے کے لئے سرجری کرواتے ہیں تو ان کو اس قسم کے کینسر ۔گردوں کے سرطان ۔چھاتی کے سرطان ۔تھائرائیڈ کینسر ۔پھیپھڑوں کے کینسر کے امکانات میں کمی سے ہوتا ہے ۔تاہم ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وزن کم کروانے کے لیے کی جانے سرجری کے نتیجے میں موٹاپے کا شکار افراد میں کینسر لاحق ہونے کے خطرات تقریباً 50 فی صد تک کم ہوجاتے ہیں ۔

Leave a reply