وزارت عظمیٰ سے ہٹانے میں ثاقب نثار، محمد بشیر، اور فیض حمید ملوث ہیں۔ میاں نواز شریف کا الزام

0
11
nawaz sharif

وزارت عظمیٰ سے ہٹانے میں ثاقب نثار، محمد بشیر، اور فیض حمید ملوث ہیں۔ میاں نواز شریف کا الزام

پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں، یہ ہے پاکستان کی تباہی کی اصل سازش جبکہ کیپشن میں مزید لکھا کہ منتخب وزیر اعظم کے خلاف سازش رچانے، وزارت عظمیٰ سے ہٹانے، سزا دینے میں ثاقب نثار اور انکا بینچ، نیب کورٹ کے جج محمد بشیر، جنرل باجوہ اور فیض حمید ملوث ہیں۔


ٹویٹر کے کیپشن پر نواز شریف نے لکھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا Suo Moto نوٹس لیتے ہیں تو کیا پاکستان کے ساتھ ہونے والے اس بھیانک ظلم پر بھی کوئی از خود نوٹس لیا جائے گا؟ کیا یہ مجرم کبھی عدالت میں بلائے جائیں گے ؟ علاوہ ازیں انہوں نے لکھا کہ کیا جنرل فیض حمید اور ثاقب نثار سے پوچھا جائے گا کہ جسٹس شوکت صدیقی کو بینچ سے کیوں ہٹایا گیا ؟ جنرل فیض حمید نے جسٹس شوکت صدیقی کے گھر دو مرتبہ جاکر کیوں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینا قومی مفاد میں ہے اور اگر انہیں ضمانت ملی تو ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی ؟ یہ دو سال کی محنت کیا تھی اور نواز شریف کو سزا دلوانے میں کونسا قومی مفاد تھا ؟

سماء کے مطابق سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کیا جنرل فیض حمید سے پوچھا جائے گا کہ جسٹس صدیقی کو کیوں کہا کہ نیب کورٹ میں سزا تو ہونی ہی ہونی ہے اب صرف سزا کی مدت طے ہونا باقی ہے؟ انکو کیسے معلوم تھا کہ سزا تو ہونی ہی ہونی ہے؟ کیا جج محمد بشیر سے پوچھا جائے گا کہ جنرل فیض حمید کو کیسے علم تھا کہ سزا تو ہونی ہی ہونی ہے ؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
نواز شریف نے لکھا کہ کیا انور کاسی سے سوال کیا جائے گا کہ انہوں نے جسٹس صدیقی کو کیوں بینچ سے ہٹایا اور کہا کہ خاموش رہیں یہ اوپر سے حکم ہے؟ اوپر سے حکم کس کا تھا ؟ کیا اعجاز الاحسن سے بھی پوچھا جائے گا کہ انھوں نے بطور مانیٹرنگ جج اس انصاف کے قتل میں کیا مانیٹرنگ کی تھی جو آج تک چلتی ہی جا رہی ہے؟ کیا جنرل باجوہ سے پوچھا جائے گا کہ انکی سرپرستی اور ناک کے نیچے جنرل فیض یہ سب کچھ کیسے کرتا رہا ؟

Leave a reply