وزارت خارجہ کا پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات ماننے سے انکار

معلومات کے حصول کے لئے اسٹام پیر پر بیان حلفی اور فیس جمع کرانا لازمی قرار
0
112
pakistan information

اسلام آباد۔ وزارت خارجہ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا، معلومات کے حصول کے لئے اسٹام پیر پر بیان حلفی اور فیس جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے حکم کے باوجود وزارت خارجہ کمیشن کے حکم کے باوجود وزارت خارجہ معلومات کا رسائی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کو تیار نہیں ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر معلومات کے حصول کے لئے طریقہ کار طے کیا ہے جس کے مطابق معلومات کے حصول کے لئے شہریوں کو اسٹام پیپر پربیان حلفی اور فیس جمع کرانے کے بعد معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے صحافی سعدیہ مظہر نے وزارت خارجہ سے پوچھا کہ معلومات تک رسائی کا یہ طریقہ کار کس کی ہدایت پر تیار کیا گیا اور جس میٹنگ میں اس طریقہ کار کو طے کیا گیا اس میٹنگ کے منٹس دیئے جائیں۔ جس کے جواب میں وزارت خارجہ نے صحافی سعدیہ مظہر کو خط لکھ کر اسٹام پیپرز پر بیان حلفی اور فیس جمع کرانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن وزرات خارجہ کے اس طریقہ کار کو معلومات تک رسائی کے قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر اپنی ویب سائٹ سے ہٹانے کا حکم جاری کر چکا ہے اس کے باوجود وزرات خارجہ پاکستان انفارمیشن کمیشن کے حکم پر عمل درآمد کرنے کے کیبجائے شہریوں کو اسٹام پیپرز اور فیس جمع کرانے کی ہدایت کر رہا ہے۔ صحافی سعدیہ مظہر نے اس حوالے سے پاکستان انفارمیشن کمیشن میں اپیل دائر کردی ہے جس کی سماعت 10 ستمبر کو ہوگی۔

عمران خان کے سیل کا دورہ کیا جائے تو وہاں سے کوکین ملے گی،حنیف عباسی

190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

اڈیالہ جیل میں الیکشن کرائے جائیں، وہاں بھی عمران کو شکست ہو گی،بیرسٹر عقیل ملک

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

Leave a reply